پیٹرول 50 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان، پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں.

23

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس دوران اوگرا (OGRA)، پارکو (PARCO) اور متعلقہ اداروں نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق مختلف سفارشات پیش کی گئیں جن پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر قیمتوں میں اضافہ منظور کیا گیا تو نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں