ضلع میں پیٹرول کی دستیابی کا جائزہ، ذخیرہ اندوزی سے گریز کی ہدایت.

26

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے تحصیلدار سید احمد کے ہمراہ تحصیل کے مختلف پیٹرول پمپوں کا دورہ کیا اور وہاں پیٹرول کی دستیابی، معیار اور پیمائش کا تفصیلی معائنہ کیا۔





معائنے کے دوران پیٹرول پمپوں پر نصب مشینوں کے ذریعے پیٹرول کی مقدار اور معیار کو چیک کیا گیا تاکہ عوام کو درست مقدار میں معیاری پیٹرول فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ ضلع بھر میں پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے پیٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہ کریں بلکہ اپنی ضرورت کے مطابق خریداری کریں۔ انتظامیہ کے مطابق گھبرانے یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں