شفیع اللہ گنڈاپور ڈی پی او ہری پور نے شہر کے مصروف ترین علاقے مین بازار کا دورہ کیا 


جہاں انہوں نے بازار میں ٹریفک کی روانی، پارکنگ کے انتظامات اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر ٹریفک کی صورتحال کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر انہوں نے انچارج ٹریفک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں اور سڑکوں میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے فوری طور پر ایک جامع اور مؤثر ٹریفک پلان تیار کیا جائے اور کل تک دفتر میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے، ٹریفک کی بہتر روانی اور عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او ہری پور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بازار میں ڈیوٹی پر موجود اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر انداز میں چل سکے۔
ڈی پی او ہری پور کا مین بازار کا دورہ، ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع پلان طلب
27