پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری اسکولوں اور کالجز میں ہفتے میں صرف چار دن کلاسز رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک باقاعدہ تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو طلبہ و اساتذہ کے لیے تعطیل ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ توانائی کی بچت، اخراجات میں کمی اور طلبہ و اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے شیڈول کے تحت تدریسی اوقات اور نصاب کی تکمیل کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
خیبر پختونخوا کے اسکولز اور کالجز میں ہفتے میں چار دن کلاسز کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
17