کوہستان: حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث اپر کوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ اسی دوران لوئر کوہستان میں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں راستے بند ہو گئے ہیں، جس سے مسافروں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیو اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں تاکہ ٹریفک کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔ حکام نے مسافروں کو متبادل راستوں کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
شاہراہ قراقرم کے بند ہونے سے ٹرانسپورٹ اور تجارتی سامان کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر مانسہرہ، ہنزہ اور گلگت بلتستان کے لیے۔
شاہراہ قراقرم میں بارشوں کے باعث کوہستان میں شدید آمدورفت متاثر
20