(مانسہرہ_ڈاٹ_کام ) ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع جوگنی کے مقام سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی رہائشی اور معروف شخصیت ماسٹر ابرار کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم اور مزید تفتیش کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حتمی رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اہل علاقہ کے مطابق نوجوان کی موت ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس پر فضا سوگوار ہے اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کریں۔
🚨 ایبٹ آباد: نوجوان کی پراسرار موت، لاش برآمد 🚨
21