ایبٹ آباد: ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد موٹرسائیکل ضبط، نوجوان گرفتار

113

ایبٹ آباد پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد موٹرسائیکل تھانے میں بند کر دیے اور کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کی ہدایت پر تھانہ نواں شہر پولیس نے ٹاؤن شپ روڈ پر آپریشن کیا۔ ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور اور ان کی ٹیم نے موقع پر موجود نوجوانوں کو قابو کیا جو ون ویلنگ میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق ون ویلنگ ایک خطرناک عمل ہے جو نہ صرف نوجوانوں کی اپنی زندگی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ایسی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس مہلک کھیل سے باز رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں