دریائے سرن میں مچھلیوں کی دوبارہ آبادکاری، ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم

121

دریائے سرن میں مچھلیوں کی نئی کھیپ چھوڑ کر آبی حیات کی افزائش اور ماحولیاتی توازن کی بحالی کی جانب ایک مثبت اقدام اٹھایا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز کی نگرانی میں یہ عمل انجام پایا، جس کا مقصد نہ صرف دریائی حیات کو فروغ دینا ہے بلکہ قدرتی ماحولیاتی نظام کو بھی بہتر بنانا ہے۔

محکمہ فشریز اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس منصوبے سے مقامی ماحولیاتی نظام پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور آبی وسائل کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

یہ اقدام ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے جس کی بدولت صاف پانی، صحت مند ماحول اور آبی حیات کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں