تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا

119

ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی قیادت میں کی جانے والی کارروائی کے دوران یاسر انور ولد قاری انور سکنہ چنئی کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف آٹھ سے زائد مقدمات درج تھے جن میں اغواء، زبردستی گھر میں داخل ہونا، خواتین کی حرمت پامال کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، جعلی چیک جاری کرنے اور فراڈ جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں