تھانہ خاکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم کے قبضے سے سٹاک رجسٹر میں درج مقدار سے زائد اسلحہ برآمد ہوا، جس میں 13 عدد 30 بور پستول، 5 عدد شارٹ گنز، 3 عدد رائفلز اور 305 کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تھانہ خاکی پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ ڈیلر گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
