مشکلات میں نشہ نہیں، حوصلہ اور دعا کا سہارا لیں۔ریشم جہانگیر

61

منشیات ایک ایسی آگ ہے جو انسان کی زندگی کو آہستہ آہستہ تباہ کر دیتی ہے، اس کی روح، عزت اور خاندان سب کچھ اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ اس ناسور سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ نوجوان اپنی سوچ کو مثبت اور مضبوط بنائیں، اچھی صحبت اپنائیں اور اپنے خوابوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ چند لمحوں کی لذت پوری زندگی کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں، اپنی محفل کو پاکیزہ رکھیں اور مشکلات میں حوصلے اور دعا کا سہارا لیں۔

ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے کہا کہ حقیقی خوشی اور سکون نشے میں نہیں بلکہ صحت مند زندگی، عزت اور اپنے پیاروں کی مسکراہٹ میں چھپا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں