بابوسر ٹاپ برف باری کے باعث عارضی طور پر بند، عوام و سیاح متبادل راستہ اختیار کریں

111

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے عوام الناس اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ برف باری کے باعث بابوسر ٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق، جو مسافر یا سیاح گلگت بلتستان کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ قراقرم ہائی وے (Karakoram Highway) کو بطور متبادل راستہ استعمال کریں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے اس عارضی بندش سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور سیاحوں کی سہولت و رہنمائی کے لیے انتظامیہ ہر وقت دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں