ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

22

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان طورو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، کنٹونمنٹ بورڈ اور مقامی پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن سپلائی سے سیٹھی مسجد تک کے ایریا میں کیا گیا جس کے دوران سڑک کے دونوں اطراف دکانداروں کی جانب سے کی گئی عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ اسکے علاؤہ سڑکوں کے اطراف رکھی گئی اشیاء کو تحویل میں لے کر کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کیا گیا جبکہ مستقل غیرقانونی ڈھانچے مسمار کر دیئے گئے۔

یہ اقدام شہریوں کے لیے بہتر آمدورفت، تجاوزات کے خاتمے اور صاف ستھرے و منظم شہر کے قیام کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں