ایبٹ پولیس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

17

ایبٹ آباد : ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی جانب سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں مزید بہتری لانے کی خاطر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔

ورکشاپ کے گیسٹ سپیکر صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ایبٹ آباد ایڈوکیٹ خرم غیاث تھے۔

ورکشاپ میں ایڈوکیٹ خرم غیاث کی جانب سے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی عوام الناس سے بات چیت کے طریقہ کار میں بہتری، اخلاقیات اور ڈیوٹی متعلق خصوصی لیکچر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی جانب سے ایڈوکیٹ خرم غیاث کا خصوصی وقت نکال کر آنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں