مانسہرہ: نواب خان کوہستانی پر اپنے مذموم مقاصد کے لیئے بارادہ قتل قاتلانہ حملہ کیس. نامزد ملزمان حمزہ ولد سائیں سہیل ولد سرور اور وقاص کی درخواست ضمانت مقامی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ عدالت سے کینسل. وکلاء کی جانب سے مدعی مقدمہ کے کیس کا بہترین دفاع.
تفصیلات کے مطابق 26 جولائی کو تھانہ سٹی حدود فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب نزد حسین سی این جی شاہراہ ریشم روڈ پر مبینہ قاتلانہ حملہ میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالے نواب خان ولد عبدالودود سکنہ ہڑیالہ روڈ غازی کوٹ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان حمزہ ولد سائیں محمد سکنہ پھلکیری، وقاص ولد مختیار سکنہ چنئی، سہیل ولد سرور کو عدالت سے بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا. جو کہ تاحال مانسہرہ ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں.
سہیل تنولی اور وقاص تنولی کی جانب سے مقامی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت لگائی گئی. تاہم گزشتہ روز مدعی مقدمہ مضروب نواب خان کوہستانی کی جانب سے ممتاز نوجوان قانون دان عبدالصبور خان ایڈووکیٹ اور سعد علی ایڈووکیٹ نے بہترین و مفصل دلائل کے ساتھ مقدمہ کی پیروی کی. مقامی سیشن کورٹ نے مقدمہ بحث سننے کے بعد وقاص تنولی و سہیل تنولی کی درخواست ضمانت کینسل کر دی. جبکہ دوسری جانب قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے نواب خان کوہستانی کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے. اس حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں.