مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد

15

لوئر کوہستان: دفتر ایس پی انوسٹی گیشن کوہستان لوئر میں مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد اُن خامیوں کا جائزہ لینا تھا جو مقدمات میں ملزمان کی بریت کا باعث بنتی ہیں، تاکہ آئندہ ایسے عوامل کا سدباب کیا جا سکے۔

اس موقع پر طاہر الرحمان (PSP ایس پی انوسٹی گیشن کوہستان لوئر ، ابرار خان ایس پی انوسٹی گیشن کولائی پالس کوہستان اور ڈی ایس پی کولائی پالس کوہستان حیات خان نے شرکاء سے خطاب کیا۔
افسران نے اپنے قیمتی تجربات کی روشنی میں تفتیشی افسران کی رہنمائی کی، اور تفتیشی عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے پر زور دیا۔

ورکشاپ کا مقصد پولیس کے تفتیشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور انصاف کے تقاضوں کو مزید بہتر انداز میں پورا کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں