ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے ایبٹ آباد پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی جہاں ہیلتھ ٹیمز کی جانب سے انہیں انسدادِ پولیو مہم (13 تا 16 اکتوبر) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں صدر اور جنرل سیکرٹری پریس کلب، الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان، سینئر صحافیوں اور ہیلتھ کوآرڈینیٹرز دیگر ہیلتھ نمائندوں نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پولیو مہم کے دوران انتظامی اقدامات، ٹیموں کی تیاری، کوریج، سکیورٹی پلان اور عوامی آگاہی کے لیے میڈیا کے کردار پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ میڈیا پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس قومی مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور میڈیا کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ضلع ایبٹ آباد کو پولیو فری بنایا جا سکے۔