مانسہرہ میں ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد

13

مانسہرہ : ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہ نواز خان نے لائسنس برانچ تھانہ صدر ٹاؤن شپ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد تھا۔

جس میں فزیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ موٹر کار جیپ موٹر سائیکل اور E ٹیسٹ شامل تھا۔ ایس پی ٹریفک نے اپنی نگرانی میں تمام امیدواروں کے ٹیسٹ لیے۔ کامیاب امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ ناکام امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ ٹیسٹ میں بہتر تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ کا مقصد شہریوں کو قانونی تقاضوں اور حفاظت کے اصولوں کے مطابق ڈرائیونگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں