ایبٹ آباد : فخرِ گلیات ایڈووکیٹ نوح نزیر خان اورایوب میڈیکل کالج اینڈ کمپلیکس کے اشتراک سے گورنمنٹ پرائمری اسکول جندر باڑی ایبٹ آباد میں آج بروز اتوار صبح 9 بجے کیمپ لگایا جائے گا۔
کیمپ میں مختلف امراض کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
اہلِ علاقہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پھلکوٹ، دیرہ، جھگراں نمبر 1 و 2، کٹلہ، بیرنالہ نکرہ، کعیتر بیرنگی، اور مالسہ میں اس کا اعلان کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔