اپنی نوعیت کا منفرد اور پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل

7

ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ نے اپنی نوعیت کا منفرد اور پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

اسسٹنٹ پروفیسر جنرل، لیپروسکوپک اینڈ بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر بحر روم اور ان کی ٹیم نے ایک ایسے مریض کا لیپروسکوپک کولیسیسٹیکٹومی (پتہ ہٹانے کا آپریشن) کامیابی سے کیا جو نایاب بیماری سائٹس انورسس ٹوٹالس میں مبتلا تھا — یعنی جسم کے اندرونی اعضاء الٹے جانب واقع تھے۔

48 سالہ مریض مانسہرہ سے تعلق رکھتا تھا اور ذیابطیس کے ساتھ ساتھ بائی پاس سرجری کروا چکا تھا۔ کیس کی پیچیدگی کے باوجود ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ماہرین نے کامیابی سے آپریشن مکمل کیا۔

مریض کی حالت اب مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔
ڈاکٹر بحر روم نے اپنی ٹیم کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سہولیات کی عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں