بٹگرام : صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (UT) رضوان برکی نے میٹرک امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد امتحانات کے پُرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مراکز میں انتظامات، طلباء کے لیے فراہم کی گئی سہولیات، اور نگرانی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اسسٹنٹ کمشنر کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی مکمل نگرانی کریں، نقل کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں، اور امتحانات کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔
ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی جانب سے امتحانی عمل کی شفافیت اور تعلیمی ماحول کے استحکام کے لیے اقدامات مسلسل جاری ہیں۔