مانسہرہ پولیس اور غیر سرکاری تنظیم رج کے اشتراک سے “جامع پولیسنگ اور صنفی حساسیت” کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
پولیس لائنز مانسہرہ میں انسانی حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم رائٹس انڈیوس جرنلزم (رج) کے اشتراک سے دو سو سے زائد مرد و خواتین پولیس افسران و اہلکاران کے لیے “جامع پولیسنگ اور صنفی حساسیت” کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔