3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار

28

مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ساڑھے 7 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ صدر پولیس ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش صدیق ولد بارا خان کو 3 کلو 323 گرام چرس اور بلال ولد امتیاز سکنہ بٹ پل کو 804 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔

تھانہ بالاکوٹ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نزیر ولد میر احمد سکنہ گرلاٹ کو 3 کلو 600 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں