تھانہ سٹی حدود صفدر روڈ چوک چٹی ڈھیری میں مالکان اراضی پر قاتلانہ حملہ

51

مانسہرہ: تھانہ سٹی حدود صفدر روڈ چوک چٹی ڈھیری میں مالکان اراضی پر قاتلانہ حملہ. اندھادھند فائرنگ سے مالک اراضی شدید زخمی. ملزمان اسلحہ لہراتے و سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار. ذاتی ملکیتی اراضی پر زبردستی قبضہ کی کوشش، مالکان اراضی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں. ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس آپریشن شروع.

جلد گرفتاری و مزید انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ھسپتال میں زیر علاج فہد اقبال ولد محمد اقبال سکنہ چٹی ڈھیری نے پولیس رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صفدر روڈ چوک چٹی ڈھیری میں واقع ٹوٹل اراضی 52 مرلے ہے. جس کا قبضہ و رجسٹری ہمارے پاس موجود ہے. جس میں 28 مرلے مذکورہ بالا کے ہیں. جنہیں بارہا اپنے 28 مرلہ جگہ الگ کرنے کا کہا گیا. لیکن مذکورہ بالا شرپسند قبضہ مافیا ساری اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کے در پہ ہے.

اور مذکورہ زمین تقسیم کا کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے. گزشتہ روز مبینہ قبضہ کی نیت سے زاہد تاج ولد تاج محمد اور عاطف تاج ولد تاج ساکنان چٹی ڈھیری مذکورہ متنازعہ اراضی پر زبردستی تعمیراتی کام کروا رہے تھے. جس پر میں اپنے بھائی محمد جواد کے ہمراہ موقع پہنچا اور متنازعہ اراضی جس کا کیس بھی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر تعمیرات کرنے سے منع کیا. جس پر با اثر و منہ زور قبضہ مافیا سرغنہ زاہد تاج نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی. جس سے میری دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا. جبکہ میرے بھائی محمد جواد نے قریبی گھر میں پناہ لے کر جان بچائی.

جس پر مذکورہ بالا ملزمان زاہد تاج و عاطف تاج سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. مضروب شدید زخمی فہد اقبال نے کہا کہ مجھے یا میری فیملی کے کسی فرد کو کوئی بھی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مذکورہ بالا نامزد قبضہ مافیا ملزمان زاہد تاج ولد تاج محمد اور مبینہ مشہور زمانہ فراڈ و نوسرباز عاطف تاج ولد تاج ساکنان چٹی ڈھیری اور ان کی مبینہ پشت پناہی کرنے والے عابد تاج پر عائد ہو گی. ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر مانسہرہ پولیس نے بروقت پرچہ درج کر کے مذکورہ مبینہ قبضہ مافیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس آپریشن شروع کر دیا ہے. نامزد ملزمان کی جلد گرفتاری و مزید انکشافات متوقع ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں