اپر کوہستان پولیس کا چیک پوسٹ کی سیکیورٹی کا باریک بینی سے جائزہ

4

کوہستان اپر : موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ کمیلا خیل الرحمان نے ہمراہ پولیس دستہ جائنٹ چیک پوسٹ زید کھاڑ (انٹری پوائنٹ کوہستان اپر) کا رات کے اوقات میں دورہ کیا۔ اس موقع پر چیک پوسٹ کی سیکیورٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور جوانوں کو انتہائی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈیوٹی کی ہدایات جاری کیں۔

ایس ایچ او تھانہ کمیلا خلیل الرحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی نوعیت کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا مستحکم ہو اور کوئی بھی نامناسب واقعہ پیش نہ آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں