ہری پور : مونن ہری پور کے نوجوان جواد احمد پہلوان نے اپنی شاندار طاقت اور محنت کے بل بوتے پر 157 اسٹون لفٹنگ کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
جواد احمد نے بھاری پتھروں کے تین مرحلے کامیابی سے مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ جواد احمد ایک محنت کش مزدور کے فرزند ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیت اور عزم سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ضلع ہری پور کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں نظرِ بد سے محفوظ رکھے، آمین۔ اس شاندار کامیابی پر جواد احمد پہلوان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔