ہری پور : ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن “منشیات سے پاک ہری پور” کے تحت ایس ایچ او تھانہ بیڑ کیڈٹ نعمان طاہر نے ہمراہ نفری پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جھانگیر خان ولد گلاب سکنہ پاڑیاں درہ کلنجر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 2 کلو 870 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔