مانسہرہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع

4

مانسہرہ : مانسہرہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات ، پرامن انعقاد کےلئیے پولیو ٹیموں کے ساتھ 1993 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پولیو ٹیموں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ شفیع اللہ گنڈا پور

پولیو ڈیوٹی پر جانے سے قبل ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر تمام تھانوں اور سرکلز میں ایس پیز کی زیر نگرانی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے نفری کو بریفنگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئےپولیس کی بھاری نفری تعینات، انسدادپولیو مہم کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران بذات خود پولیو ٹیموں کے نگرانی کریں.

پولیو ٹیم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس آفسران و جوانان اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں