انسدادِ پولیو مہم کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات

4

لوئر کوہستان : انسدادِ پولیو مہم کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات۔
کوہستان لوئر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ عبدالسلام خالد کی خصوصی ہدایات پر مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کی براہِ راست نگرانی کریں اور سیکیورٹی ڈیوٹی کو خود مانیٹر کریں۔

تمام پولیس اہلکار ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ مہم کے دوران ٹیموں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ضلعی پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈی پی او کوہستان لوئر نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دورانِ ڈیوٹی مکمل چوکنا اور مستعد رہیں۔ والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آنے والی نسل کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں