بھنگ کی غیر قانونی کارروائی

4

ضلعی انتظامیہ کولئی پالس کوہستان کی کامیاب کارروائی

ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان جناب نورالامین صاحب کی ہدایت پر پولیس ڈپارٹمنٹ، ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ اور تحصیلدار بیہڑہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نزرو ماہرین، تحصیل بٹیڑہ میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مؤثر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران تقریباً 30 کنال اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل کو دو روزہ مسلسل آپریشن کے دوران مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔

یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی منشیات کے خاتمے اور علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں