تورغر اور لوئر کوہستان میں دو بچے پولیو سے معزور

5

مانسہرہ ۔ڈپٹی کمشنر میاں بہزاد عادل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں آج سے پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔مہم کے دوران 3لاکھ 26 ہزار 507 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔

ملحقہ اضلاع تورغر آور لوئر کوہستان میں دو بچے پولیو سے معزور ہو چکے ہیں۔
موزی مرض سے بچاؤ کیلئے والدین بچوں کو قطرے ضرور پلائیں ۔

ڈاکٹر ادریس انچارج پولیو کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے 1641 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے 1710 پولیس جوان آور افسران تعینات کئے گئے ہیں ۔ مانسہرہ ایبٹ آباد آور بٹگرام میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی بھی تصدیق ہو چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں