کنگ عبداللہ ہسپتال کے کچرا ڈسپوزل پلانٹ سے شہری بیماریوں میں مبتلا

4

مانسہرہ سٹی تین کی عوام ڈینگی وائرس کے بعد نئی بیماریوں کا شکار ھونے لگیں کنگ عبداللہ ہسپتال کے کچرا ڈسپوزل پلانٹ سے شہری بیماریوں میں مبتلا، عوام سراپا احتجاج۔

ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے بعد اب کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کی انتظامیہ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پہلے ڈینگی اسپرے نہ ہونے کے باعث سٹی تین کے مکین ڈینگی جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہو رہے تھے۔

اب ہسپتال کی انتظامیہ نے رہائشی آبادی کے درمیان واقع کچرا ڈسپوزل پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق مذکورہ پلانٹ سے نہ صرف خطرناک دھواں خارج ہو رہا ہے بلکہ زہریلی بدبو سے اردگرد کی فضا آلودہ ہو چکی ہے۔

متعدد افراد کو سانس، جلد، اور آنکھوں کی بیماریوں کی شکایات کا سامنا ہے۔ سٹی تین کے متاثرہ شہریوں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ ماحولیاتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کچرا ڈسپوزل پلانٹ کو رہائشی آبادی سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ڈینگی کنٹرول کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں