فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت

6

بٹگرام: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ارشد اقبال کی ہدایت پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر تنویر احمد کی نگرانی میں ٹریننگ ونگ انچارج وقار احمد نے جوڈیشری کے عملے کو فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی۔

تربیتی سیشن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد، ایڈیشنل سیشن جج امان اللہ، سینیئر سول جج بشارت اللہ، سول جج سلیمان خان سمیت جوڈیشری کے دیگر عملے نے شرکت کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے فائر فائٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا۔

جوڈیشری اسٹاف کو آگ بجھانے والے آلات کے مؤثر استعمال کے طریقے سکھائے گئے۔

تربیت کا مقصد ہنگامی حالات میں بروقت، محفوظ اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں