کوہستان لوئر: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری۔
ڈی پی او کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کی ہدایات پر تھانہ پٹن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او پٹن ثناءاللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم ولد حق نواز سکنہ خانیوال کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد ہوکر مزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔