ہریپور : اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نے مندرجہ ذیل سرگرمیاں سر انجام دیں۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غازی اور گورنمنٹ پرائمری سکول غازی کا معائنہ کیا۔ اساتذہ، طلباء کی حاضری اور سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی نے پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں غازی بازار میں متعدد کریانہ و جرنل سٹورز کا معائنہ کیا۔ سٹاک رجسٹر اور آٹے کا سٹاک چیک کیا۔
دکانداروں کو غیر قانونی ذخیرہ اندوزی نہ کرنے اور سرکاری نرخوں پہ آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔