قلندرآباد بازار میں تیز دھار آلے کے وار سے ویگن کنڈیکٹر زخمی

3

مانسہرہ: قلندرآباد بازار میں تیز دھار آلے کے وار سے ویگن کنڈیکٹر زخمی۔ ملزمان کو مانگل پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق ویگن کنڈیکٹر طاہر ولد طارق محمود اعوان سکنہ غازی کوٹ پیر کے روز صبح دس بجے اپنی گاڑی کے ساتھ ایبٹ آباد سے مانسہرہ جا رہا تھا ۔ مانگل انٹر چینج سے دو سواریاں گاڑی میں بیٹھیں ۔

قلندر آباد چوک میں پہنچ کر سواریاں اتریں تو کنڈیکٹر نے کرایہ مانگا جس پر دونوں نوجوانوں نے اس پر حملہ کر کے تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا ۔

مضروب کی رپورٹ پر تھانہ مانگل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان خان بادشاہ اور محسن پسران جمال افغانی کو حراست میں لے کر واقعہ کی تفتیس شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں