ہری پور : تھانہ سٹی پولیس کی مؤثر کارروائی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹک ٹاک” پر نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کرنے والا ٹک ٹاکر ثقلین عرف ثاقی بابا گرفتار۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی، نازیبا اور گالم گلوچ پر مبنی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثقلین عرف ثاقی بابا ولد محمد جعفر سکنہ منکراء کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔