ہریپور : سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی ہمراہ مارکیٹنگ ٹیم چئیرمن مارکیٹنگ ٹیم محمد نسیم اور صدر نوپ ہری پور جی پی او شہزاد اعجاز کے ڈی ایس پی سٹی آفس کا وزٹ کیا ۔
سعید یدون ڈی ایس پی سے ملاقات کی اور ان کو ہری پور تعنیاتی پر مبارکباد پیش کی،اور ساتھ ہی پاکستان پوسٹ کی سروسز کے بارے میں بریف کیا ،انھوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ رجسٹری ،پارسل،یو ایم ایس انتہائی کم ریٹس میں عوام کو مہیا کر رہا ہے ۔
جس پر ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پوسٹ اس وقت بہترین سروسز مہیا کر رہا ہے ۔
ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے سینئر پوسٹ ماسٹر ہری پور جی پی او لہر آصف عباسی،چئیرمین مارکیٹنگ ٹیم محمد نسیم اور صدر نوپ ہری پور جی پی او شہزاد اعجاز کا آفس آنے پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی تمام ڈاک ہری پور جی پی او سے بھجوانے کی یقین دھانی کروائی۔