مانسہرہ : ہم ایک عجب قوم ہیں، ہر موقع پر سڑکیں بلاک کرکے اپنے ہی جیسے غریبوں کی پریشانی میں مزید اِضافہ کرتے ہیں ۔
احتجاج ہو یا سیاسی جلسہ، مذہبی جلوس ہو یا محرم کے جلوس ہو عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی — سڑکوں پر ہی منانا فرض سمجھتے ہیں۔
کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ان بند سڑکوں سے ایک عام شہری، طالبعلم ، مزدور یا مریض کس اذیت سے گزرتا ہے۔
ہم جب ریلیوں ، جلسوں ، اجتماعات اور مظاہرین بن جاتے ہیں تو ہمیں اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہماری وجہ سے ہزاروں ، لاکھوں بے قصور لوگ کس قرب و اذیت سے گزرتے ہیں ،۔
مرکزی چوک مانسہرہ کی یہ ویڈیو دیکھ کر آپ خود اندازہ لگالیں، کہ ریلی کی وجہ سے لوگ گھنٹوں پھنسے ہوئے، ایمبولینس راستہ تلاش کرتی رہ گئی، اور ہم سب تماشائی بنے رہے۔
یہ مناظر صرف بدنظمی نہیں، بلکہ ہماری اجتماعی بے حسی، عدمِ احساس اور منافقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔یہی رویہ آج ہمارا سب سے بڑا قومی المیہ ہے۔