مانسہرہ : ریسکیو ۱۱۲۲ کے جوان انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں اور پرندوں کو بھی بلا تفریق خدمات فراہم کررہے ہیں۔
گلوبل فیملی پارک کے قریب ایک اونچے درخت پر کوے کے پھنسنے کی اطلاع۔
ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہونے پر ڈزاسٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوے کو بحفاظت ریسکیو کرکے آزاد کر دیا۔
موقع پر موجود عوام نے ریسکیو ۱۱۲۲ کے اس پیشہ ورانہ اقدام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا ۔