لوئر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب طارق محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن جناب سعد منیر نے آج ایبٹ آباد بورڈ کے زیرِ اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات کے مراکز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کی نگرانی کی، طلبہ کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا اور امتحانی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔