مختلف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد س

3

ایبٹ آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں بنوں، لکی مروت، مہمند، صوابی اور ایبٹ آباداضلاع کے پولیس افسران وجوانان کو دہشت گردوں ،ٹارگٹ کلرز، قتل و اقدام قتل، راہزنوں اور ڈکیتوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس نے تھانہ میریان، چوکی فتح خیل اور چوکی مزنگہ پر رات کی تاریکی میں دہشت گرد وں کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈ حملوںکو نہایت حکمت عملی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنایا تھا۔ اسی طرح لکی مروت پولیس نے نہایت جرات اور بہادری سے علاقہ غزنی خیل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 20/25 دہشت گردوں کے حملے کا تقریباً ایک گھنٹے تک مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کوپسپائی پر مجبور کیا جبکہ مسلح ڈکیت گروپ کے خلاف بروقت کارروائی سے 4 ڈکیت موقع پر منطقی انجام تک پہنچنے اور ڈکیتی کی واردات بھی ناکام بنائی تھی۔

ضلع مہمند پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی گروپ کے ٹارگٹ کلرزکے خلاف سائنسی خطوط پر مبنی بہترین تفتیش سے مطلوب دہشت گردوں کی شناخت کی تھی اورمتعدد دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گرفتار دہشت گرد،اے ایس آئی صفی اللہ شہید ، چارسدہ ٹریفک اور سی ٹی ڈی اہلکاران پر بھی حملوں میں ملوث تھے اور آئندہ بھی دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

مہمند پولیس کی موثر تفتیش کی بدولت گرفتار دہشت گردوں کی ضمانتیں عدالت نے مسترد کیں۔ صوابی پولیس نے ایک ٹارگیٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل کی شہادت میں مطلوب دو خطرناک دہشت گردوں کو نہایت دلیری اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہنم واصل کیا جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ایبٹ آباد پولیس نے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت ٹارگیٹیڈکارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو کیفیر کردار تک پہنچا یا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس جوانوں کو اچھی کارکردگی پر انعامات دینے سے انہیں دلی خوشی،فخر اور طمانیت محسوس ہوتی ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی بالخصوص خیبر پختونخوامیں انتہائی مشکل اور چیلنجز سے بھرپور ہے، قدم قدم پر مشکلات اور چیلنچز کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کے جوانان اپنی قیمتی جانیں ہتھیلی پر رکھکر فرائض انجام دیتے ہیں۔پولیس کی دن رات سخت محنت اور قربانیوں سے معاشرے میں روزمرہ زندگی کا نظام رواں دواں ہے جوکہ نہ صرف میرے لیے بلکہ آپ ، آپ کے خاندان اور معاشرے کے ہر فرد کے لیے قابل فخر ہے۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس اچھی شہرت کی حامل مثالی پولیس ہے۔

جن کے سربکف جوانوں نے پہلے بھی دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا تھا اور آئندہ بھی اُن کو دندان شکن شکست دیں گے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ،ایمانداری، سخت محنت اور دلیری سے اپنے فرائض انجام دیں، کامیابیاں اور کامرانیاں اُن کا مقدر بنیں گی۔ اور اُن کی جرات و بہادری فورس کے دیگر جوانوں کے لئے قابل تقلید مثال ہوگی۔
اس موقع پر88پولیس افسران وجوانان کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پیز آپریشنز محمد علی بابا خیل، ہیڈکوارٹرز احسن عباس ،انوسٹی گیشن عالم شنواری، انکوائری اختر عباس، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز عرفان اللہ ،ٹریننگ غلام مبشر میکن، پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی عمران اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزادہ کوکب فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں