غیر قانونی مائننگ نے تباہی مچا دی

2

ایبٹ آباد : تحصیل لوئر تناول کے گاؤں پنڈ (کنگروڑہ) میں غیر قانونی مائننگ نے تباہی مچا دی۔ بارودی مواد کے استعمال سے گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں، پینے کا پانی اور گزرگاہ متاثر ہو گئی۔

علاقہ مکینوں نے پریس کلب ایبٹ آباد کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ویلج ناظم یونس خان تنولی نے بتایا کہ مائن اونر نذیر سوپ اسٹون نکالنے کے لیے بارودی مواد استعمال کر رہا ہے، جس سے انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق مائننگ سے چشمے خشک، راستے تباہ اور خواتین کے پردے کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی مائننگ فوری بند کی جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں