افتخار حسین ولد خورشید عالم سکنہ شیرانوالہ گیٹ ہری پور گرفتار،منشیات برآمد

3

ہری پور : ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن “منشیات سے پاک ہری پور” پر عملدرآمد کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے افتخار حسین ولد خورشید عالم سکنہ شیرانوالہ گیٹ ہری پور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 49 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں