اپر کوہستان: ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء کی زیر صدارت معززین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء اورنگزیب خان کی قیادت میں معززین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں معززین علاقہ کو بتایا گیا کہ چونکہ ضلع کوہستان لوئر شانگلہ کی حدود سے متصل ہے، لہٰذا کسی بھی اجنبی یا مشکوک شخص کی آمد و رفت پر نظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔
ایس ڈی پی او نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ اگر علاقے میں کوئی مشکوک سرگرمی یا نامعلوم شخص نظر آئے تو فوراً پولیس کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
معززین علاقہ نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
پولیس اور عوام کا مضبوط رشتہ، پائیدار امن کی ضمانت!