منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

4

ہریپور : ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور کا تسلسل جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے حسن علی ولد عمران سکنہ حال بالڈھیر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 810 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ندیم احمد ولد منظور الہٰی سکنہ ترنول کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 842 گرام چرس اور محمد آصف ولد محمد اکرم سکنہ ترنول کو گرفتار کرکے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔مقدمات درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں