ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد شاکر سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کا ایس ایچ او تعینات

3

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے قابل افسر سب انسپکٹر محمد شاکر کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد شاکر اس سے قبل ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل سمیت مختلف اہم شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، ایمانداری اور ذمہ داری سے بھرپور کردار ادا کیا۔

ان کی نئی تعیناتی کو ایبٹ آباد کے عوام اور قانونی حلقوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائیوں میں مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں