مانسہرہ پولیس مقابلہ ، افغانی ڈکیت (قاتل) اشتہاری ملزم ہلاک ، اسلحہ برآمد

33

مانسہرہ : تھانہ صدر ضلع مانسہرہ کی حدود میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا ۔ دوران جنرل ہولڈاپ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو معمول کے مطابق تلاشی کے لیے روکا گیا۔ پولیس کے اشارے پر رکنے کے بجائےموٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک حملہ آور، جس کی شناخت بعد میں یوسف عرف چیچی ولد زری خان، قوم افغانی، سکنہ گاؤں جلو، تھانہ صدر مانسہرہ کے طور پر ہوئی، گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

دوران شناخت ملزم ایک بدنام زمانہ اشتہاری مجرم شناخت ہوا جو کہ مقدمہ نمبر 951 مورخہ 19/12/2023 بجرم 302/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ صدر مانسہرہ، قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم مورخہ 19/12/2023کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہیلیہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں ڈکیتی کی عرض سے گھسا تھا اور 26/27سالہ شعیب نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بھاگے ہوئےملزمان کی گرفتاری کے لیے گرد و نواح میں جامع سرچ اور اسٹرائیک آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں