تھانہ غازی پولیس کی کامیاب کاروائی ،خالو منڈی درہ سپئیر پارٹس کی دوکان میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

16

مانسہرہ: تھانہ غازی پولیس کی کامیاب کاروائی ،خالو منڈی درہ سپئیر پارٹس کی دوکان میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،سرقہ ہونے والا جملہ سامان اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

تھانہ غازی کی حدود منڈی دروہ مورخہ 07 اکتوبر کو سپئیر پارٹس کی دوکان میں چوری کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 380 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد بلال ولد محمد نثار سکنہ خالو کو گرفتار کر کے سپئیر پارٹس ،ایکسل ، موبائل آئل اور دیگر جملہ سامان اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں