بٹگرام : ضلعی سطح پر سیکیورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے اور عوام الناس کو بہتر سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ۔
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر سیکیورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے پراوینشل ایکشن پلان کی پالیسیوں کے نفاذ کو ضلعی سطح پر تیزی سے اور مؤثر طریقے سے یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی (ضلعی رابطہ کمیٹی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، قانون نافذ کرنے والے اداروں /انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کا اندازہ لگانے اور ان کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی بنانے پر زور دیا، صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی صوبائی ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور اُن ہدایات کے تناظر میں تمام ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے شرکاء کو ہدایت کی کہ ضلع بٹگرام کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کیلئے تمام اداروں کیساتھ مل کر مربوط لائحہ عمل بنا کر عمل کیا جائے،عوام الناس سے روابط کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات اور ریلیف مہیا ہو سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔